5 جولائی 2012 - 19:30

لندن کي پوليس نے چھے افراد کو دہشت گردانہ سرگرميوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں گرفتار کرليا ہے۔

ابنا: لندن پوليس نے ايک کاروائي کرکے ايسے چھے  افراد کو گرفتار کرليا ہے جن پر دہشت گردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔ان چھے  افراد ميں تين ايسے ہيں جن کے مکانات لندن اولمپک کھيلوں کي جگہ سے صرف چند ميل کے فاصلے پرواقع ہيں جبکہ ايک شخص ايسا ہے جو پہلے برطانيہ کا سينئر پوليس افسر رہ چکا ہے۔

ايک ايسے وقت جب لندن اولمپک کے آغاز ميں صرف تين ہفتے ہي باقي رہ گئے ہيں، لندن پوليس نے ايک ايسے گھر کے دروازے کو توڑ ديا جو اسٹراڈ فورڈ اسٹيڈيم سے کچھ دور پر واقع ہے۔اس کاروائي ميں لندن پوليس نے تين افراد کو گرفتار کرليا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ يہ تينوں افراد جن کي عمريں اٹھارہ چوبيس اور چھبيس سال ہيں، آپس ميں بھائي ہيں۔لندن پوليس نے اسي طرح تين ديگر افراد کو بھي گرفتار کيا ہے جن ميں ايک خاتون بھي شامل ہے۔

ايک عيني شاہد کا کہنا ہے کہ اسٹراڈ فورڈ اسٹيڈيم کے قريب پوليس نے جو کاروائي کي وہ بہت ہي ڈراؤني تھي۔

بي بي سي کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کيا گيا ہے ان ميں ايک مسلمان مبلغ بھي شامل ہے جو مسلمان ملکوں ميں فوجي مداخلت کرنے کي بنا پر برطانوي حکومت اور شاہي خاندان پر تنقيد کرتا رہتا ہے۔.......

/169